پسنی و تربت سے فورسز ہاتھوں 2 افراد جبراً لاپتہ

0
127

بلوچستان کے علاقے پسنی اور تربت سےپاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

پسنی سے لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت شہزاد ولد اصغر جبکہ تربت سے لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے ہوگئی ہے ۔

شہزاد ولد اضغر سکنہ وادسر محلہ وارڈ نمبر 7 ریکپشت کوپسنیسے 21 ستمبر 2023 صبح 11 بجے کے قریب نامعلوم کرولاکار سوار افراد نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مستانی ریکبازار پسنی سے اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق شہزاد کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور اپنے گھر کا واحد کفیل ہے۔ وکٹم بوائز ہائی اسکول میں تین سال سے زاہد بطور عارضی چپراسی تھا اور اس کو دورانِِ ڈیوٹی اسکول سے اٹھایا گیا جس کا تاحال کوئی حتیٰ پتہ نہیں ہے۔

دوسری جانب سمیع اللہ ولد محمد تاہر کو 20 تاریخ 9 ستمبر 2023 میری کلات تربت سے فورسز نے حراست میں لیکرجبری طور پرلاپتہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here