ضلع کوہلو میں 95 فیصد اسکولیں بند،آزادی پسند مسلح تنظیموں سے مدد کی اپیل

0
177

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں 95 فیصد اسکولوں کے بندہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

دوسری جانب عوامی حلقوں نے آزادی پسند بلوچ تنظیموں بی ایل اے ،یو بی اے ، بی آر اے کے ذمہ داران سے مدد کی اپیل کی وہ ان اساتذہ کو ڈیوٹی پر پابند بنائیںیا پھر ان غیر حاضر ٹیچروں کو چن چن کر عبرت کا نشان بنائیں ۔

ایک مقامی سروے کے مطابق ضلع کوہلو کے تحصیل کاہان میں ایک اسکول بھی کھلا نہیں ملے گا باقی پورے ضلع میں 95 فیصد اسکول بند پڑے ہیں ۔

کہا جارہا ہے کہ مذکورہ اسکولوں کے عمارتوں کولوگوں نے اپنے مہمان خانوں میں تبدیل کئے ہیں یا بوسے ڈالنے کا کام لیا جا رہا ہے۔ 5 فیصد کھلے اسکولوں میں بھی اساتذہ کی حاضریاں انتہائی کم ہیں۔

ایک ٹیچر نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک لاکھ پچاس ہزار تنخواہیں لینے والے ٹیچر پندرہ ہزار اپنے بالائی افسران کو دے کر اپنے کاروبار میں مشغول رہتے ہیں یا پھر گھر میں سکون سے بیٹھے ہیں۔

عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خدارا یہ رشوت خوری بند کر کے آنے والے نسلوں کو بچایا جائے اور ساتھ ساتھ انھوں نے آزادی پسند تنظیموں بی ایل اے ،یو بی اے ، بی آر اے کے اعلیٰ حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ یا تو ان اساتذہ سے ڈیوٹی لیا جائے یا پھر ان غیر حاضر ٹیچروں کو چن چن کر عبرت کا نشان بنایا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here