لاپتہ افراد کمیشن کااگست میں 67 لاپتا افراد کی بازیابی کادعویٰ

0
125

پاکستان کی مرکزی حکومت کی جانب سے لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے تشکیل دیے گئے لاپتہ افرادبازیابی کمیشن نےدعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں اگست کے مہینے میں 67 لاپتا افراد اپنے گھروں کو واپس آگئے۔

لاپتا افراد کمیشن نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ 78 لاپتا افراد کا سراغ لگا لیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک لاپتا شخص انٹرمنٹ سینٹر جبکہ 3 جیلوں میں قید پائے گئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 7 لاپتا افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ کمیشن نے 20 غیر ضروری کیسز کو خارج کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ لاپتا افراد کے 74 نئے کیسز کمیشن کے پاس درج ہوئے اور کمیشن کے قیام سے اب تک لاپتا افراد کے 9 ہزار 967 کیسز درج ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق کمیشن کے پاس 2 ہزار 253 کیسز زیر التوا ہیں۔

خیال رہے کہ جولائی میں جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لاپتا افراد سے متعلق قائم کمیشن کے پاس رواں برس جنوری سے جون تک جبری گمشدگی کے 533 نئے کیسز درج کرائے گئے تھے۔

لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کام کرنے والی کمیشن نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوری تا جون 2023 میں لاپتا افراد کے 533 نئے مقدمات درج ہوئے۔

کمیشن کے مطابق رواں سال مارچ میں لاپتا افراد کے سب سے زیادہ 141 نئے کیسز درج ہوئے تھے۔

کمیشن کے مطابق جنوری میں 91، فروری میں 99 اور اپریل میں 91 لاپتا افراد کے نئے کیسز درج ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق مئی کے مہینے میں 82 جبکہ جون کے مہینے میں 29 کیسز درج ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں سال جون میں 59 لاپتا افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹے جبکہ لاپتا افراد کے کُل 9 ہزار 736 کیسز کمیشن کے پاس درج ہو چکے ہیں اور کمیشن نے اب تک 7 ہزار 439 کیسز کو نمٹایا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here