گوادر میں چینی قافلے پر حملے میں 5 بلوچ خواتین گرفتار

0
307

گوادر میں گزشتہ روز چینی قافلہ پر حملے کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوںمیں تین روزسے جاری سرچ آپریشن کے دوران 5 بلوچ خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

جبکہ سر چ آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو لاپتہ کئے جانے کی بھی اطلاعات ہیں جن میں5 کی شناخت ہوگئی ہے ۔

گرفتار 5 خواتین کاتعلق ایرانی بلوچستان سے بتایا جارہا ہے اور اطلاعات ہیںکہ انہیںپولیس کے حوالے کردیا گیاہے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے فارن ایکٹ کا مقدمہ درج کرکے خواتین کو عدالت میں پیش کردیا لیکن اب اتک ان کی شناخت سامنے نہیںآئی ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کی گئی 5 خواتین کو گوادر پولیس کے حوالے کردیا گیا جنہیں پولیس نے فارن ایکٹ کے تحت آج گوادر کی عدالت میں پیش کردی۔

گرفتار خواتین کا تعلق ایرانی بلوچستان سے ہے جو گزشتہ روز سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے تھے۔

واضع رہے کہ گوادر شہر مکمل طور پر سیل ہے داخلی خارجی راستے بند ہیں ۔ نہ کوئی باہر سے گوادر شہر میں داخل ہوسکے گا اور نہ ہی گوادر سے کوئی باہر نکل سکتاہے ۔

اب تک کے اطلاعات کے مطابق درجنوں افراد کو فورسز نے جبرا ً لاپتہ کیا ہے جن میں صرف پانچ افراد کی شناخت ہوگئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here