ہرنائی ،وڈھ و دالبندین میں مختلف حادثات وواقعات سے 4 افراد ہلاک

0
108

بلوچستان کے علاقے ہرنائی ،وڈھ اوردالبندین میںمختلف حادثات وواقعات سے 2کوئلہ کانکن و بچی سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع ہرنائی میں کان کے اندرزہریلی گیس بھر جانے سے 2 مزدور ہلاک ہو گئے۔

لیویزکے مطابق واقعہ شاہرگ میں واقع مائنز ایریا نمبر 151، بلاک نمبر چار اورکوئلہ کان نمبر 2 میں پیش آیا جہاں زہریلی گیس بھرجانے سے دو کان کن ہلاک ہو گئے۔

لیویزکے مطابق ایک کان کن کی نعش نکال لی گئی دوسرے کی نعش نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ۔

مزید کان کنوں کی بھی کان میں موجودگی کی اطلاع ہے۔

مزدوراپنی مدد آپ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب وڈھ میںٹالر اور کارکے درمیان تصادم سے 15سالہ بچی ہلاک ہوگئی جبکہ کار میں سوار خاندان کے دیگر 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ہفتہ اور اتوار کی شب تحصیل وڈھ علاقہ وہیر کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانیوالی ٹالر اور مخالف سمت سے آنیوالی کار گاڑی کے درمیاں خوفناک تصادم ہوا حادثے میں کار میں سوار بچیہلاک جبکہ خاندان کے دیگر 7افراد شدید زخمیوں ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر وڈھ لیویز فورس نے زخمیوں کو ریسکیو کرکے خضدار منتقل کردیا جہاں سے تین شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

ہلاک اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو وڈھ بازار کے رہائشی ہیں۔

حادثے کے اطلاع پر لیویز انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔

علاہ ازیں دالبندین کے کلی غریب آباد میں دیوار گرنے سے ایک مزدور ہلاک ،ایک زخمی ہوگیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق دالبندین کلی غریب آباد میں کام کے دوران دیوار گرنے سے دو مزدور نیچے دب گئے ۔

دونوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جبکہ ایک مزدور زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here