چمن : پولیو ڈیوٹی سے غیر حاضر 15 لیویز اہلکار نوکری سے فارغ

0
127

بلوچستان کے ضلع چمن میں پولیوکیلئے ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور مسلسل غیر حاضری پر ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیکر15 لیویز اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق یہ لیویز اہلکار مسلسل ڈیوٹیوں سے غیر حاضر رہنے کے بعد جب پولیو کی ڈیوٹی کیلئے انھیں حاضر ہونے کا حکم دیاگیا اس کے باوجود وہ حاضر نہیں ہوئے جس پر ضلعی انتظامیہ نے انھیں برخاست کردیا ۔

دوسری جانب سپریم کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر تمام لیویز اور پولیس اہلکار جوکہ پرائیویٹ گن مین تھے انکو بھی واپس بلالیا گیا ہے اور انھیں جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کا حکم دیاگیا ہے جو اہلکار حاضر نہیں ہونگے انھیں غیر حاضر تصور کرکے انھیں بھی نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here