فرانس معزول وزیر اعظم کی بحالی کیلئے فوجی مداخلت کرنا چاہتا ہے، نائجرفوجی حکومت

0
113
فوٹو: اے ایف پی

نائیجر کی نئی فوجی حکومت نے سابق نوآبادیاتی حکمران فرانس پر الزام لگایا ہے کہ وہ معزول صدر محمد بازوم کو بحال کرنے اور انہیں قید سے آزاد کروانے کے لیے ’فوجی مداخلت‘ کرنا چاہتا ہے۔

نائیجر کی فوجی حکومت نے گزشتہ بدھ کے روز سے ملکی صدر محمد بازوم کو قید کر رکھا ہے۔ ملٹری جنتا نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آزاد کروانے کی کوئی بھی غیرملکی کوشش کے سخت نتائج برآمد ہوں گے جبکہ اس کے نتیجے میں خونریزی اور افراتفری پھیلے گی۔

کرنل عمادو ابدرمانی کا یہ بیان سرکاری ٹیلی وژن پر نشر کیا گیا ہے۔ ملکی حکومت کے خلاف ہونے والی بغاوت میں کرنل عمادو ابدرمانی کا مرکزی کردار ہے۔

فرانس نے اس بغاوت کی شدید مذمت کی ہے اور زور دیا ہے کہ بازوم کو بحال کیا جائے لیکن اس نے فوجی مداخلت کے کسی ارادے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ تاہم فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے کہا تھا کہ اگر فرانسیسی مفادات کو نقصان پہنچایا گیا تو فرانس کی جانب سے ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔

نائیجر کے سرکاری ٹیلی وژن پر جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق فرانس نائجر کے کچھ مقامی افراد کی ملی بھگت سے فوجی مداخلت کے راستے تلاش کر رہا ہے۔ دوسری جانب پیرس حکومت نے ابھی تک اس الزام کا جواب نہیں دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here