لاپتہ بلوچ صحافی ساجد حسین کی لاش سویڈن سے برآمد

0
628

سویڈن سے دو مہینے سے لاپتہ سینئر بلوچ صحافی ساجد حسین کی لاش برآمد ہوگئی ہے ۔

مقتول صحافی ساجد حسین کے ادارے” بلوچستان ٹائمز “نے خبر دی ہے کہ بلوچستان ٹائمز کے چیف ایڈیٹر چیف ساجد حسین اب نہیں رہے۔ سویڈش پولیس نے گذشتہ رات (جمعرات کو) اس کے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ انہوں نے اس کی لاش کو اپسلا کے ایک ندی سے دریافت کیا ہے۔ وہ رواں سال 2 مارچ سے سویڈش شہر سے لاپتہ تھا۔

واضر رہے کہ ساجدحسین ایک نامور صحافی تھے اور ان کا تعلق بلوچستان سے تھا۔ انہوں نے 2012 میں پاکستان چھوڑ دیا تھا اور وہ 2017 سے سویڈن میں مہاجر کی حیثیت سے زندگی گزار رہے تھے۔ بطور صحافی وہ رحم دل تھے اور انہوں نے بلوچ عوام کے دکھوں پر بڑے پیمانے پر تحریر کیا۔ ان کا کام اکثر انھیں پریشانی کا نشانہ بناتا تھا کیوں کہ حکام ان کی بلوچستان کی ممنوعہ کہانیوں کے بارے میں رپورٹنگ کرنا پسند نہیں کرتے تھے ، یہی وجہ تھی کہ انہیں چھوڑ کر جلاوطنی میں رہنا پڑا۔

ساجد حسین کی سویڈن جیسے شہر میں گمشدگی اورپھر قتل بلوچستان کے صحافی برادری سمیت جلا وطن بلوچوں کیلئے تشویشناک امرہے ۔ کیونکہ بلوچوں کی جبری گمشدگی و قتل اور پھر مسخ شدہ لاشوںکی برآمدگی کا جو سلسلہ بلوچستان اورپاکستان کے دیگر شہروں میں پاکستانی انٹیلی جنس کے ہاتھوں بغیر کسی خوف و خطر جاری ہے اب اس کا تسلسل یورپی ممالک میں پھیل چکا ہے ۔

ادارہ سنگر ساجد حسین کی بلوچ قوم کی حقوق اور حق وسچ کے اس سفر میں اس کی قربانی کا معترف ہے اور اس پُر کھٹن سفر کو جاری رکھنے کا عزم کرتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here