پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں عوامی احتجاجی دھرنا 36 ویں روز سے جاری

0
178

پاکستان کے زیر قبضہ جموں کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی ہجیرہ رالاکوٹ باغ کے زیر اہتمام مہنگائی کیخلاف عوامی احتجاجی دھرنا 36 ویں روزسے جاری ہے۔

گزشتہ روز تھوراڑ سے ارباب حسین ایڈووکیٹ اور عامر ریشم نے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی ۔

دھرنا کے شرکاء نے اپنے مطالبات کے حصول تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر ریجن پونچھ ڈویڑن میں مہنگائی بے جا ٹیکسیز آٹے کی قیمتوں میں اضافے بجلی بلات میں ٹیکسیز کے خلاف احتجاجی دھرنا 35 ویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ جبکہ مظفرآباد کے ایوانوں میں بیٹھے حکمران وزراتیں اور اختیارات کی تقسیم میں لگے ہوئے ہیں ۔پندرویں ترمیم کے ذریعے وزراء کی تعداد بڑھانے میں مصروف ہیں جبکہ عوام پینتیس روز سے دھرنا دیکر بیٹھی ہے کوئی مسائل کے حل کی طرف نہیں جا رہا۔

حالاں کہ 21 جون کو پورے پونچھ ڈویڑن سمیت باقی اضلاع میں بھی مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہرتال بھی کی جو کہ کامیاب رہی۔ 21 جون کی ہرتال کامیاب کرکہ عوام نے یہ ثابت کیا کہ عوام اپنے حق کے لئے کھڑی ہوچکی مظفرآباد میں بیٹھا حکمران طبقہ محض اقتدار کی نورا کشتی کے لئے اقتدار میں جاتا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا کہ ہر سال ہر پارٹی پاکستانی عسکری اسٹیبلشمنٹ سے یہ طے کرتا ہے کہ میں اپنی عوام کا استحصال کرنے میں آپ کی مدد کروں گا مجھ سے بڑھ کر آپکا وفادار کوئی نہیں ہو سکتا اب کی بار مجھے موقع دیں میں اپنی عوام کا خون چوسوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس طرح عسکری اسٹیبلشمنٹ کیے گئے ایگریمنٹ کے تحت حکمران طبقہ اپنی ہی عوام پہ بے جا ٹیکسیز لگاتا ہے،مہنگائی کے پہاڑ توڑتا ہے تاکہ وہ یہ ثابت کر سکے کہ مجھ سے زیادہ آپ کا اور کوئی نہیں وفادارہو نہیںہوسکتا۔ لیکن اب عوام ان چالاکیوں کو سمجھ چکی ہے جب تک یہ ٹیکس اور بے جا اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہیں لیا جاتا دھرنا جاری رہے گا بلکہ مستقبل میں حکمران طبقے کی نیندیں حرام کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here