سنگر پبلی کیشنز کی نئی کتاب” آسمی دی لیجنڈ”جلد شائع ہوگا

0
583

نئی کتاب”آسمی دی لیجنڈ” بہت جلد سنگر پبلی کیشنز کی جانب سے شائع کیا جائے گا۔
 
یہ ادارہ سنگر کی کتابی سلسلے کی 28ویں کتاب ہے جسے ڈاکٹر جلال بلوچ نے تصنیف کیاہے جوبلوچ یُدھا شہیدآسمی وفا کے حوالے سے ہے۔

اس سے قبل ڈاکٹر جلال بلوچ کی کتاب”بہرام درویش ” سنگر پبلی کیشنز کے بینر تلے شائع ہوا تھا جسے بلوچ حلقوں میںخاصی پذیرائی ملی تھی ۔

میجر آسمی وفا بلوچ جہد آزادی کا ایک سرخیل تھا، جو 14 سال تک بلوچ وطن کے دفاع اور اس کی آزادی کے لیے جدوجہد کرتا رہااور 11 مئی 2023 ء کو کولواہ میں ایک شدید جنگ کے بعد اپنے پانچ ساتھیوں سمیت شہید ہوجاتا ہے ۔

کتاب میں شہید آسمی وفا کے کردار کے مختلف جہتوں کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں اس کی شخصیت ، جدوجہد ،ماہرانہ جنگی خصوصیات، فہم و فراست ، سیاسی بصیرت اور استقامت شامل ہے۔

یقین ہے کہ آسمی وفا کے آدرش تحریک آزادی سے جڑے افراد کی رہنمائی کریں گے اور اس کے عمل و کردار، نظریہ و فکر کی بدولت کارواں کو مزید توانائی ملے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here