پشتون رہنما علی وزیر پھر سے گرفتار

0
208

پاکستان میں سکیورٹی فورسزکے اہلکاروں نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رُکن علی وزیر کو پھر سے گرفتار کر لیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ پیر کو شمالی وزیرستان میں رُکن قومی اسمبلی کے ہمراہ اُن کی تحریک کے ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔

علی وزیر کو رواں سال فروری میں دو سال قید کے بعد رہا کیا گیا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق وہ منظور پشتین اور دیگر کے ہمراہ پی ٹی ایم کے کارکنوں کی غیرقانونی حراست، تشدد اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف میرانشاہ میں دھرنا دیے بیٹھے تھے۔

واضع رہے کہ دو تین دن قبل علی وزیر اور منظور پشتین نے بلوچستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسزن کیمپ میں شرکت کی اور بلوچ و پشتون کو یکجہتی کی اپیل کی تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here