سمندری طوفان اورماڑہ ساحل سے 990 کلومیٹر تک  پہنچ گیا

0
172

سمندری طوفان ہائپر جوائے بلوچستان کے ساحلی پٹی ا ورماڑہ ساحل سے 990 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مشرق وسطی کے بحیرہ عرب میں آنے والا شدید سمندری طوفان ہائپر جوائے اپنی شدت برقرار رکھے ہوئے ہے اور کراچی سے910 کلومیٹر، ٹھٹھہ سے 890 کلومیٹر جنوب میں اور اورماڑہ ساحل سے 990 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی ہے کہ یہ سمندری طوفان شمال، شمال مغرب کی جانب سے 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال سے سمندر کے درجہ حرارت میں اضافہ اور ہوا کے کم دبائو کے باعث طوفان کی شدت میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے تاہم طوفان کے رخ کے بارے میں حتمی پیش گوئی غیریقینی ہے لیکن بعض مثالیں تجویز کرتی ہیں کہ یہ طوفان مکران،شمالی اومان کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے جبکہ دیگر ماڈلز یہ بھی نشاندہی کر رہے ہیں کہ یہ طوفان بھارتی ریاست گجرات،سندھ کے ساحل سے ٹکراسکتا ہے۔

یہ بھی پیش گوئی ہے کہ 18 سے 24 گھنٹوں کے عرصہ میں یہ سسٹم شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھنے سے قبل شمال اور شمال مغرب کی جانب بڑھ سکتا ہے۔

سمندری طوفان بائپر جوائے کے خطرے کے پیش نظر مکران کے ساحل پر دفعہ 144 کے نافذ کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔13جون کی رات سے 14جون کی صبح تک سندھ مکران کی ساحلی پٹی پر تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here