بحرہ بلوچ میں طوفان کا امکان،ماہی گیروں کیلئے انتباہ جاری

0
162

بلوچستان کے محکمہ ماہی گیری نے بحرہ بلوچ میں طوفان کے امکانات کے پیش نظر ماہی گیروں کیلئے انتباہ جاری کیا ہے ۔

اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ موسمی اعدادوشمار شمار کی بنیاد پر یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دبائوکے باعث 08 جون 2023ءکو ایک سائیکلون “بپرجوے” بن رہا ہے ۔

مختلف طریقوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ طوفان مکران کے ساحل کی طرف بڑھنے کا امکان ہے اور JMICC سینٹر کی موسم پر گہری نظر ہے جوکہ وقتاً فوقتاً موسم کی صورتحال پر آگاہ کرتا رہے گا۔ اور محکمہ ماہی گیری بلوچستان گوادر ماہی گیروں کو موسم کی صورتحال سے اطلاع کرے گی۔

نوٹس میں تمام ماہیگیران کو مطلع وتاکید کی گئی ہے کہ 08 جون 2023ءسے لیکر 14جون 2023ءتک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں اور اپنی کشتیاں معہ انجن، جال اور دیگر ماہی آلات کو محفوظ کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی نقصانات اور پریشانی دوچار نہ ہوسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here