پاکستانی معیشت جمود کا شکار، بہت زیادہ مالی ضروریات درپیش ہیں، آئی ایم ایف

0
243

عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ 9ویں جائزے کی کامیابی کیلئے پاکستان کو اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف ترجمان جولیئس کوزیک کا کہنا تھا کہ سٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان کو دوست ممالک سے فنڈنگ کی یقین دہانی درکار ہے، پاکستان کے بیرونی شراکت داروں کی طرف سے طے شدہ فنانسنگ خوش آئند ہے اور دوست ممالک سے پاکستان کی فنڈنگ کا خیر مقدم کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ 9ویں جائزے کی کامیابی کیلئے پاکستان کو اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے، حکام 9ویں جائزے کو مکمل کرنے کیلئے پروگرام کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستانی حکام کیساتھ قرض پروگرام کی بحالی کیلئے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں، پاکستان کو بیلنس آف پے منٹس کیلئے ادائیگیوں کی ضرورت ہے۔

جولیئس کوزیک کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت جمود کا شکار ہے اور پاکستان کو بہت زیادہ مالی ضروریات درپیش ہیں، پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو سیلاب سے سنگین نقصان پہنچا ہے، پاکستان کی معیشت سبسڈیز اور ٹیکس کی مزید چھوٹ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here