بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی علاقے پیشکان میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کی گاڑی کو بم سے نشانہ بنایاہے ۔
سنگر ڈیسک کوملنے والی اطلاعات کے مطابق حملہ آج پیر بروزشام 5 بجے ہوا۔
حملے کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
حملے کے بعد فوج و فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے جاہے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
واضع رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں آئے روز فوج پراس نوعیت کے حملے بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے ہوتے رہے ہیں، تاہم آج کے اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔