امریکا : اسکول میں فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

0
90

امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش وِل میں حکام نے بتایا ہے کہ ایک پرائیویٹ کرسچئین اسکول میں شوٹنگ کے نتیجے میں تین بچے اور تین بالغ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے پی نے بتایا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کی پولیس سے مقابلے میں ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ ہلاک ہونے والے تینوں بچوں کو گولیوں کے زخم آئے ہیں۔

یہ ہلاکتیں ایسے وقت میں ہوئیں جب ملک بھر کی کمیونٹیز اسکول میں ہونے والے تشدد کے واقعات کا سامنا کر رہی ہیں۔

شوٹنگ کا یہ واقعہ پیر کے روز ’’ دی کووننٹ اسکول‘‘میں پیش آیا۔

میٹرو نیش وِل پولیس نے کہا کہ حملہ آور کی ہلاکت پولیس کے ساتھ سامنے ہونے کے بعد ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو گولی مار دی گئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ آور کے پاس دو اسالٹ رائفلز اور ایک پستول تھا۔ اس نے فائرنگ کر کے تین بچوں اور تین بالغ افراد کو ہلاکر دیا۔

نیش ول فائر ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

اسکول میں، پری اسکول سے چھٹی جماعت تک کے تقریباً دو سو طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔اسکول کی ویب سائٹ کے مطابق وہاں 33 اساتذہ کام کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here