تائیوان میں کورونا کی وجہ سے 700 نیوی اہلکاروں کو قرنطینہ کردیاگیا

0
278

بحر الکاہل کے جزیرہ نما ریاست پلاو¿ میں خیر سگالی کے مشن پر جانے والے نیوی اہلکاروں میں سے 3 میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد تائیوان کی حکومت نے 700 اہلکاروں کو قرنطینہ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر صحت چن شی چن چنگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کی بحریہ کے 3 جہازوں نے باضابطہ سفارتی تعلقات برقرار رکھنے کے لیے پلاو¿ کا دورہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 15 مارچ کو جہاز دورے پر روانہ ہوئے تھے تاہم 15 ممالک میں سے صرف ایک ریاست پلاو¿ کا دورہ کرکے وہ واپس ا?گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ تصدیق شدہ تینوں کیسز ایک ہی جہاز میں ایک کوارٹرز میں رہے تھے تاہم تینوں جہازوں پر موجود تمام 700 اہلکاروں کو دوبارہ بلایا گیا ہے اور انہیں قرنطینہ میں ڈال دیا جائے گا۔

تائیوان کے صدارتی دفتر نے بتایا کہ صدر سائی انگ وین جہازوں کی واپسی کے لیے تقریب میں موجود تھے لیکن انہوں نے کنارے سے اہلکاروں کے سامنے صرف ہاتھ لہرایا تھا اور انہیں انفیکشن کا خطرہ لاحق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 23 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

اس وائرس سے اب تک ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

تائیوان میں کیسز کی تعداد 420 ہے جبکہ 6 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے شہر ممبئی میں واقع بھارتی نیوی کے اہم مرکز میں 21 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔

اسی طرح فرانس کے چارلس ڈی گال میں 2ہزار میں سے 668 اہلکاروں کو وائرس سے متاثرہ قرار دیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here