پاکستانی زیر قبضہ کشمیرمیں غیر مقامیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنیکا سلسلہ جاری

0
579

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل اور شناختی کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون باشندہ ریاست کے قانون کی موجودگی کے باوجود ڈڈیال کے بعد پونچھ ڈویژن میں افغان کاروباریوں کو یہاں جموں وکشمیر کے مستقل پتے کے ساتھ شناختی کارڈ کا جاری کیا جا رہا ہے۔

ایک مقامی نمائندہ نے بتایا کہ یہ سلسلہ پاکستانی خفیہ اداروں کی زیر سر پرستی زوروں سے جاری ہے تاکہ دیگر اقوام خاص کر افغانیوں اور پنجابیوں کی اکثریت کو ظاہر کر کے کشمیریوں کی آواز کو دبایا جا سکے۔

انکے مطابق خفیہ اداروں کا یہ عمل ان کے خطرناک عزاہم کی طرف بڑا اشارہ ہے جو کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنے کی ایک منصوبہ بندی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here