دہشتگردی میں ملوث نہ ہونیوالے لاپتہ فرادکیلئے اقدامات کئے جائینگے، کمیشن کا اجلاس

0
187

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں کٹھ پتلی وزیر داخلہ ضیا لانگو کی زیرِ صدارت لاپتہ افراد سے متعلق قائم کمیشن کا پہلا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ، زمرک خان اچکزئی، رکن اسمبلی زابد ریکی، رکن اسمبلی نصیر شاہوانی، بھی شریک ہوئے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ 17نومبر 2021کو عدالتی احکامات پر یہ کمیشن قائم کیا گیا۔

اجلاس کو لاپتہ افراد سے متعلق اس سے پہلے قائم کمیشن کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کمیشن قائم کرنے کا مقصد ہر لاپتہ فرد کے کیس کا جائزہ لے کر اس کی بازیابی کیلے اقدامات کرنا ہے۔

کمیشن کے ممبران بلوچ طلباکو ہراساں کرنے کیخلاف قائم کمیشن کے سربراہان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔

اجلاس میں لاپتہ افراد کے لواحقین کو معاونت اور مدد کیلئے طریقہ کار وضع کرے گا۔

کمیشن ان لواحقین کی مدد کیلے اقدامات کرے گا جو لاپتہ شخص کسی دہشت گردی کی سر گرمی میں ملوث نہ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here