پی ٹی آئی بلوچستان اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر تقسیم

0
333

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان بلوچستان اسمبلی میں استعفوں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے ارکان اسمبلی دو حصوں میں تقسیم ہوگئے۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈرنصیب اللہ مری کا گروپ استعفے دینے کا حامی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی سردار یار محمد رند کا گروپ استعفیٰ دینا نہیں چاہتا۔

اس حوالے سے نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی سے استعفوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان جب حکم کریں گے ہم استعفیٰ دے دیں گے۔

خیال رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 7 ارکان ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here