امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران عالمی ادارہِ صحت کے لیے فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا ’میں اپنی انتظامیہ کو ہدایت کر رہا ہوں کہ وہ عالمی ادارہِ صحت کی فنڈنگ روک دیں اور ڈبلیو ایچ او کے کردار کا جائزہ لیں جس نے انتہائی بد انتظامی کی اور کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو چھپایا۔‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ’ڈبلیو ایچ اور اپنا بنیاد فرض ادا کرنے میں ناکام رہا اس کا احتساب ہونا چاہیے۔‘
امریکی صدر نے دنیا بھر میں کورنا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا ذمہ دار ڈبلیو ایچ کو ٹھہرایا ہے۔
ان کا کہنا تھا ’کئی ممالک نے کہا کہ وہ ڈبلیو ایچ او کی بات سنیں گے اور اب وہ ایسے مسائل کا شکار ہیں کہ انہیں یقین نہیں آ رہا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا ’دنیا میں ہر طرح کی غلط معلومات پہنچائیں گئیں جس میں معلومات اور ہلاکتوں کے بارے میں غلط اطلاعات بھی تھیں۔‘
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ڈبلیو ایچ او چین میں جا کر اس وبا کا جائزہ لیتا تو زیادہ زندگیاں بچائی جا سکتی تھیں۔ ’ان کا (ڈبلیو ایچ او) اس وبا کو ظاہر کرنے کے لیے چین پر انحصار کرنا ہی دنیا بھر میں کیسز کو 20 گنا بڑھانے کا باعث بنا اور شاید یہ اس سے بھی زیادہ ہو۔‘
’اتنی زیادہ اموات ان کی غلطی کی وجہ سے ہوئیں۔‘
امریکی صدر نے ڈبلیو ایچ او پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے زندگیاں بچانے سے زیادہ سیاسی بنیادوں پر فیصلے کیے اور وبا کے بارے میں چین کے دعوﺅں کو ہی تسلیم کیا۔
انھوں نے ڈبلیو ایچ او پر چین کے لیے طرف داری کا الزام عائد کیا۔
ڈبلیو ایچ او کے لیے سنہ 2019 میں کی جانے والی فنڈنگ میں امریکہ کا حصہ 15 فیصد سے بھی کم تھا۔