یو بی اے کا کسی بھی آزادی پسند پارٹی سے اشتراک نہیں ہوا،ترجمان

0
364

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ اپنے بیان میں کہا گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا میں ایک رپورٹ گردش کر رہی ہے کہ یونائیٹڈ بلوچ آرمی کو ضم کرکے بلوچ نیشلسٹ آرمی کی بنیاد رکھی گئی ہے ہماری تنظیم کی کسی دوسری آزادی پسند تنظیم کے ساتھ ضم ہونے کی رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مزار بلوچ کہنا تھا 7 اکتوبر 2021 کو تنظیم کے ایک اور ذمہ دار سرفراز بنگلزئی کو انفرادی حیثیت سے یو بی اے سے فارغ کیا گیا تھا جس نے بعد میں اپنے چند رشتہ داروں کے ہمراہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کیا۔

مزار بلوچ نے کہا جب مقصد اور منزل ایک ہو تو اشتراک عمل مشترکہ محاذ منزل کی جانب ایک نیک شگون ہے مگر موجودہ صورت حال میں یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے کسی دوسرے آزادی پسند تنظیم میں ضم ہونے کی کوئی فیصلہ نہیں کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا مستقبل میں اگر تحریک کی اندورنی حالات کا جائزہ لینے کے بعد تنظیم اگر کوئی ایسا فیصلہ کرتا ہے تو بلوچ قوم کو ضرور آگاہ کیا جائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here