حق دو تحریک کا آج 20نومبرکوگوادر پورٹ بند کرنے کا اعلان

0
232

حق دو تحریک کا حکومت کو مذاکرات کے لئے دی جانیوالی الٹی میٹم ختم ہوگئی۔ مکران سمیت بلوچستان بھر سے لوگ آج دھرنا گاہ پہنچیں گے۔ آج ایکسپریس وے اور گوادر پورٹ کو بند کردیا جائیگا۔ حکومت کی جانب سے گوادر پورٹ کے مین گیٹ پر کنٹینر کھڑی کردی گئیں۔

شہید لالا حمید چوک (وائے چوک) پر منعقدہ حق دو تحریک کے احتجاجی دھرنا کو 24 دن مکمل ہوگئے۔ 24 دن گزرنے کے بعد بھی وفاقی حکومت کا وفد حق دو تحریک کے قائدین سے مزاکرات کرنے دھرنا گاہ نہیں پہنچا، جسکے سبب حق دو تحریک کا سرکار کو دیاگیا 20 نومبر کا الٹی میٹم بھی ختم ہوگیا لہذا حق دو تحریک کے قائد مولانا ہدیت الرحمن کی اپیل پر آج مکران سمیت بلوچستان بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں کی دھرنا گاہ آمد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جسکے بعد شام چاربجے حق دو تحریک کے کارکنان و عوام کفن پہن کر گوادر پورٹ اور ایکسپریس وے کو بند کرنے جائینگے۔

جبکہ اس احتجاج کے پیش نظر حکومت کی جانب سے بھی گوادر پورٹ و ایکسپریس وے پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور گوادر پورٹ کے مین گیٹ کے سامنے بڑے بڑے کنٹینر بھی رکھ دی گئی ہیں۔ چوبیسویں روز احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے حق دو تحریک کیقائد مولانا ہدیت الرحمن نے کہا ہے کہ ہمیں ایسے نام نہاد ترقیاتی منصوبے ہر گز قبول نہیں جنکے سائے تلے چوبیس دنوں سے عوام اپنے بنیادی حقوق کے لیئے دھرنا دیا احتجاج کررہے ہیں لیکن انکو سننے والا کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت تو بے حس و نااہل ہے ہی لیکن وفاقی حکومت نے بھی اپنی آنکھیں اور کانوں کو بند کرلیاہے جوکہ ان حکمرانوں کی غیر سنجیدگی کا عکاسی کررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اللہ تعالی کی ذات پر یقین ہے کہ وہ ھمارے ساتھ ہیں اور ہم اس احتجاج میں ضرور کامیاب و کامران ہونگے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آج ہر حال میں مکران بھر سے آیا ہوا عوامی سمندر پرامن طریقے سے کفن پر گوادر پورٹ و ایکسپریس وے کو بند کرنے جائیگا اور دھرنا گاھ کی کمان خواتین سنبھالینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here