بلوچستان میں شناختی کارڈ اجرا کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ لازمی قرار

0
247

بلوچستان اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ قومی شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے تمام شہریوں کا ڈی این اے ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے۔

ایوان نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا، قرارداد میں کہا گیا کہ اس اقدام سے ملک میں سخت سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت منعقد ہوا جبکہ مذکورہ قرارداد بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی رہنما بشریٰ رند کی جانب سے پیش کی گئی۔

قرارداد میں بتایا گیا کہ نادرا کے پاس ڈی این اے کا ڈیٹابیس نہ ہونے کی وجہ سے مجرموں کی شناخت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

ایوان میں خطاب کرتے ہوئے بشریٰ رند نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے ڈی این اے کو لازمی قرار دینے سے متعلق بلوچستان حکومت، وفاقی حکومت سے رابطہ کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here