اہل بلوچستان پر نااہل لوگوں کو مسلط کرنیکا ذمہ دار راولپنڈی ہے، گوادر دھرنا جاری

0
232

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حق دو تحریک کااحتجاجی دھرنا پورٹ روڈ پر جاری ۂے جسے نصف مہینہ مکمل ہوگیاہے۔

پندرھویں روز بھی حکومتی وفد مذاکرات کے لیے نہیں آیا۔

احتجاجی دھرنے کے پندرھویں روز خطاب کرتے ہوئے حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ اختر مینگل، قدوس بزنجو اور حمل کلمتی تین کا ٹولہ ہے۔ بلوچوں کے خیرخواہ بننے والے دو وزارت ملنے کے بعد بلوچوں کو بھول جاتے ہیں۔ ان کی ہمدردی غریب عوام سے وزارت سے پہلے ہوتی ہے وزارت ملنے کے بعد سب کو اچھا ہوجاتا ہے۔ ٹھیکہ اور مراعات یافتہ لوگ انقلاب نہیں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایم پی اے گوادر حمل کلمتی نے جتنے بھی پیسے بنائے ہیں اور جتنے بھی ایکڑ اپنے نام کیے ہیں وہ سب ضلع گوادر کے عوام کا ہے، اگلے الیکشن میں پیسے اور ایکڑ دوبارہ واپس ان غریب عوام کو دلوائیں گے تب ضمیر مطمئن ہوگا۔ قوم اب بیدار ہوچکی ہے قوم ور الیکشن میں ان میروں سے پیسے لیکر ووٹ خرگوش کودینگے۔

انھوں نے کہاکہ ہماری تحریک کو ناکام کہنے والے دانشور پہلے یہ بتائیں کہ انکے پاس کامیابی و ناکامی کے تصورات کیا ہیں۔ آیا کامیاب وہ ہیں جو مراعات، ٹھیکہ کے خاطر اسمبلیوں میں جاکر اپنے ضمیر کا سودا کرتے ہیں، یا کامیاب وہ ہوتا ہے جو قوم کی حقوق کیلئے میدان میں ہو۔ اگر بلوچوں کے یہ دانشور پیغمبروں کے زمانے میں ہوتے تو یہ انکی جدوجہد اور قربانیوں کو ناکام قرار دیتے۔

انہوں نے کہا کہ اہل بلوچستان پر نااہل و نالائق لوگوں کو بذریعہ ٹھپہ مسلط کرنے کے ذمہ دار راولپنڈی والے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ایک نااہل و نالائق، چور و ڈاکو ہے، انکا کام کرسٹل، شراب، تریاق، بدکاری اور سونا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور اسکی پوری کابینہ کو برطرف کرے تب احجاج ختم کرینگے۔ اگر سرکار ہمارے 42 نکاتی مطالبات کو منظور نہیں کرتی توایک ڈیمانڈ پر عمل کریں کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور اس کی کابینہ کو برطرف کرے، حق دو تحریک اٹھ جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اسکے کارندے بھتہ گیری کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم کسی کے دباؤ یا خوف میں نہیں آئیں گے اگر کسی نے طاقت کا استعمال کرکے ہمارے احتجاج کو زبردستی ختم کرانے کی کوشش کی اور اس نے سوچا ہے کہ میں گوادر میں لاشیں گرادونگا تو ہم یہ علی الاعلان کہیں گے کہ ہم ان سے جنگ کریں گے اور اس طاقت کے زور میں ہمارے کارکنوں کو زرہ بر بھی نقصان پہنچا تو اسکے ذمہ دار صرف اور صرف ایم پی ایگوادر ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پندرہ دنوں سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں لیکن آج بھی ٹرالروں کی نمبرنگ ہورہی ہے ہمارے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے حکمران اگر اس طرح کی مذاق بند نہیں کرینگے تو سی پیک، گوادر پورٹ، گرانڈانی چھاؤنی بھی بند ہوں گے۔

اس موقع پر حق دو تحریک کے سربراہ حسین واڈیلہ، ضلع کیچ سے یعقوب جوسکی، نوید بلوچ، شکیل کے ڈی، مولانا لیاقت بلوچ، شریف میانداد اور عبدالحفیظ کھیازئی نے بھی خطاب کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here