کوئٹہ: پولیس کا سٹی نالے میں آپریشن دوران 8افرادکی ہلاکت کا دعویٰ

0
195

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پولیس نے سٹی نالے میں آپریشن کے دوران 8افرادکی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شہر میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد سٹی نالے میں کاروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

پولیس دعوے کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران جیسے ہی پولیس کے جوان نالے میں اترے ملزمان کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔پولیس کی جوابی کارروائی کی فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 8 مبینہ منشیات فروش مارے گئے، جس کے بعد پولیس نے سٹی نالہ میں قائم کئی عارضی اڈے مسمار کر کے ان سے بڑی تعداد میں اسلحہ ومنشیات برآمد کر لی۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مقابلے کے دوران ہلاک منشیات فروشوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here