گوادر: پورٹ سے سامان لیجانے والے کنٹینرز کے قافلے پر حملہ

0
257

بلوچستان کے ساحلی شہر علاقے گوادر میں واجھانی نگور میں مین روڈ پر گوادر پورٹ سے پنجاب سامان لیجانے والے کنٹینرز کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

حملے کے نتیجے میں گاڈیوں کو نقصان پہنچا ہے اور ایک شخص کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

خیال رہے کہ سات دن کے اندر گوادر پورٹ کے کنٹینرز کے قافلوں پر یہ دوسرا حملہ ہے۔

پندرہ اگست کو گوادر میں شنکانی در کے مقام پر ان ہی قافلوں پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جس سے گاڈیوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ ایک ڈرائیور بھے زخمی ہوا تھا۔اُس حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی جبکہ آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here