کراچی میں امدادی کیمپس کی دوسری کھیپ لسبیلہ کےمتاثرہ علاقوں میں روانہ

0
177

بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے رضاکاروں نے بدھ کی صبح پانچ بجے کو امدادی سامان کی دوسری کھیپ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر، لاکھڑا، لیاری سمیت دیگر علاقوں میں روانہ کردی ہے۔

یہ کھیپ ٹرکوں کے ذریعے پہنچائی جارہی ہے جس میں راشن، کمبل، ادوایات، لحاف، اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ جبکہ بدھ کے روز پہلی کھیپ لے جانے والے رضا کار متاثرین میں امدادی تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔

بدھ کی صبح ڈی سی لسبیلہ مراد کانسی نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں ضلع لسبیلہ کی صورتحال پر آگاہ کرتے ہوئے ڈی سی لسبیلہ مراد کانسی نے کہا کہ دوسری امدادی کھیپ کو اوتھل تک پہنچادیں کیونکہ آگے سڑکیں بہہ گئیں، اور زمینی راستہ تاحال بحال نہیں ہوا۔ واضع رہے کہ پہلی کھیپ کے ٹرکوں کچھ علاقوں میں سڑکیں بہہ جانے سے امدادی سامان سے بھرے ٹرک پھنس گئے تھے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ نے بلوچستان حکومت کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے رضاکاروں کے ساتھ تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو مشورہ دیتے ہونے امدادی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا۔ آمنہ بلوچ نے زمینی رابطہ کو بحال کرنے کے اقدامات پر بھی زور دیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ نے کہا کہ جاری طوفانی بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچادی ہے۔ اور اس مشکل وقت میں متاثرین کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ ان کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشیش کرینگے۔ آمنہ بلوچ مخیر حضرات کو بلوچستان میں سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ امدادی عمل کا حصہ بنیں اور تاکہ اس مشکل گھڑی میں ان کے دکھ درد میں شامل ہوسکیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کریں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں امدادی کمیپس پانچویں روز بھی قائم ہیں۔ امدادی کیمپس میں لوگوں نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔ اور امدادی سامان اور نقدی رقوم جمع کروائے جارہے ہیں۔ یہ کمیپس بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ اس وقت کراچی میں بیس سے زائد امدادی کیمپس قائم ہیں۔ مرکزی کیمپ سلمان ٹاور، نزد ملیر کورٹ کے قریب قائم ہے جبکہ جمعہ گوٹھ، ملا عیسیٰ گوٹھ، غازی ٹاؤن،نیو شفیع گوٹھ، فقیر کالونی، کلری، میمن گوٹھ، جوہر موڑ،ابراہیم حیدری، صائمہ گرین سٹی، فائیو اسٹار ٹاور لیاری، کوہی گوٹھ، شرافی گوٹھ اور صالح محمد گوٹھ میں بھی امدادی کیمپس قائم ہیں۔ کمبل، کپڑے، لحاف، گھی، چاول، دال، چینی، سمیت دیگر اشیا سمیت نقدی رقوم بھی جمع کروائے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here