جھل مگسی میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے4 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں گھاڑ کے مقام پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق جھل مگسی بی ایریا گوٹھ گھاڑ پنجک کے علاقے میں زمینی تکرار پر دو گروہ میں جھگڑا ہواجس کے نتیجے میں  چار افرادہلاک ہوگئے ۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے باپ دو بیٹوں سمیت شامل ہے ۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت امام بخش اس کے بیٹے علی دوست،علی بخش ولد امام بخش مہیم خانولد عبدلکریم موقع پر ہلاک ہوگئے ۔

واقعہ کے بعد علاقے میں افرا تفری اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملتے ہی لیوز فور پہنچ کر علاقے میں فائر بندی کروائی اور نعشوں کو گنداواہ اسپتال منتقل کیا ۔

نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیاگیا۔

مزید کارروائی لیویز تھانہ جھل مگسی کر رہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment