براس نے پاکستان آرمی کی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرلی

0
353

بلوچ مسلح تنظیمیں کی اتحاد بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس)نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گذشتہ روز پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

میڈیا کو جاری کیے گیے مختصر بیان میں تنظیم کے ترجمان بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے جنگجوؤں نے گذشتہ روز بلوچستان کے علاقے وندر اور نورانی کے درمیان پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تفصیلی بیان بعد میں میڈیا کو جاری کیا جائے گا۔

واضع رہے کہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے میں گزشتہ روز لاپتا ہوجانے والے پاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹر میں سوار افسران کی ہلاکت کی تصدیق آئی ایس پی آرنے کردی ہے جس کا ملبہ پہلے سے مل گیا تھا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی ٹوئٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام 6 افسران اور جوان ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔

ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اورکریو میں چیف نائیک مدثر بھی شامل تھے۔

بعض ذرائع پہلے سے اس خدشے کا اظہارکرچکے تھے کہ ہیلی کاپٹر کوآزادی پسند بلوچ مسلح تنظیموں نے نشانہ بنایا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here