بلوچستان میں بارش و سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد99ہوگئی

0
275

بلوچستان میں حالیہ بارش وسیلاب کے دوران مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد99 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی((این ڈی ایم اے)کی جانب سے بارشوں سے ہونے والے ابتک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 9 افراد بارشوں کی نذر ہوگئے جن میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 99 افراد ہلاک ہوئے جن میں 39 مرد 28 خواتین اور 32 بچے شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی۔

اس کے علاوہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 57 افراد زخمی ہوئے اور مجموعی طور پر صوبے بھر میں 3953 مکانات منہدم ہوئے جبکہ بارشوں میں 550 کلو میٹر مشتمل مختلف 4 شاہرائیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بارشوں سے 706 مال مویشی بھی مارے گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 97 ہزار 930 کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here