سی ٹی ڈی کا کراچی یونیورسٹی حملے میں ملوث بی ایل اے کارکن کی گرفتاری کا دعویٰ

0
358

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی یونیورسٹی حملے میں ملوث بی ایل اے کے ایک کارکن کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے مرکزی شہر کراچی کے علاقے گلشن اقبال پیپا چورنگی کے قریب کارروائی کرکے کراچی یونیورسٹی میں خود کش حملے میں ملوث بی ایل اے کے کارکن کو گرفتار کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار شخص انتہائی مطوب تھا۔گرفتار شخص گلبائی میں دو چینی انجینئر کے قتل میں بھی ملوث ہے اور کراچی یونیورسٹی کی خود کش بمبار شاری بلوچ کے شوہرہیبتان سے رابطے میں تھا اور ہیبتان سے ملاقات بھی کی تھی۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شخص کو کراچی یونیورسٹی حملے سے قبل بلوایا گیا تھا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے داعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار شخص افغانستان سے دھماکہ خیز مواد بنانے کا تربیت یافتہ ہے اور اسے افغانستان سے رقم بھی ملتی ہے۔بلوچستان میں متعدد کارروائیوں میں ملوث ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here