وزیراعلیٰ سندھ کا چین کو کراچی یونیورسٹی حملے کی تفتیش کی پیشکش

0
290

پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے چین کو کراچی یونیورسٹی حملے کی تفتیش کی پیشکش کردی۔

انہوں نے کہا کہچین کے ماہرین اس سلسلے میں مدد کرنا چاہتے ہیں تو خوشی ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گذشتہ روزچین کے ایک وفد کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں سندھ میں کام کے حوالے سے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چینی وفد نے چین کے قومی دن کی سیکیورٹی کے حوالے اور کراچی یونیورسٹی خودکش حملے سے متعلق بات چیت کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کراچی یونیورسٹی واقعہ نے بہت دکھ پہنچایا، واقعہ کی تفتیش جاری ہے، تفتیش میں چین کے ماہرین مددکرناچاہتے ہیں توخوشی ہوگی۔

چینی وفد نے سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کو مضبوط کرنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ کراچی یونیورسٹی کے اندر شاری بلوچ نے فدائی حملے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق دھماکے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گیوپنگ سمیت خواتین اساتذہ ڈنگ میوپنگ اور چن سا ہلاک ہوئی جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور خالد بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔

بعد ازاں بلوچ آزادی پسند تنظیم بی ایل اے نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here