وزیر اعظم پاکستان کا دورہ گوادر، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی

0
172

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی بلوچستان کے ساحلی شہرگوادر آمد کے موقع پر لاپتہ عظیم دوست کے اہلخانہ سمیت دیگر لواحقین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔

احتجاجی ریلی کے شرکا کی جانب سے جبری گمشدگیوں کے سلسلے کو بند کرنے کا اور عظیم دوست سمیت تمام جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔

واضع رہے کہ عظیم دوست کو پاکستانی سیکورٹی فورسز نے 3جولائی 2015کو گوادر سے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

مائیکربلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرجماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ حق دو تحریک نے وزیراعظم شہبازشریف کی گوادر آمد پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بڑی ریلی نکالی ہے جس کے ذریعے وزیراعظم کا گوادر میں مذمتی و مزاحمتی استقبال کیا گیا۔ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور اپنے لاپتہ بلوچ نوجوانوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

ایک اورشیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھاکہ تیز ہو تیز ہو لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جدوجہد تیز ہو۔حق دو تحریک نے وزیراعظم کی گوادر آمد پر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بڑی ریلی نکالی، احتجاجی دھرنے کا اہتمام کیا ہے۔ لاپتہ افراد کی فوری بازیابی چاہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here