نور جان کی ضمانت منظور ہونے پرکوئٹہ وتربت میں جاری دھرناختم

0
201

پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں جبراً گمشدگی وگرفتاربلوچ خاتون نورجان کی تربت میں انسداددہشتگردی کی عدالت میں ضمانت منظور ہونے پر کوئٹہ کے ریڈ زون اور تربت کے ڈی بلوچ شاہراہ پر جاری دھرنے ختم کردیئے گئے۔

نورجان بلوچ کی گرفتاری کیخلاف ان کے فیملی کے لوگوں اور علاقہ مکینوں نے مسلسل پانچ دنوں تک ہوشاپ میں ایم ایٹ شاہراہ پر دھرنا دے کر ڈی بلوچ شاہراہ کو بلاک کر دیا تھا۔

اسی طرح وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز، بلوچ یکجہتی کمیٹی، بلوچ وومن فورم اورنیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں کیخلاف بلوچستا ن کے دارلحکومت کوئٹہ میں ریڈ زون میں جاری دھر نے کونورجان بلوچ کی ضمانت منظور ہونے پر ختم کرنے کا علان کیاگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here