بلوچستان کے علاقے نوکنڈی کے نواحی علاقے کوہ سلطان کے مقام پرایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کی مطابق گزشتہ شب لیویز اہلکاروں کو نوکنڈی کے نواحی علاقے کوہ سلطان کی مقام پر ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے فائر کرکے ہلاک کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نعش کو شناخت کیلئے پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں رکھا گیاہے۔
جبکہ مذیدتفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔