کیمیائی ہتھیاروں کا معاملہ: روسی درخواست پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا

0
294

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جمعے کو ایک ہنگامی اجلاس کر رہی ہے جس میں روس کے اس دعوے پر بات چیت کی جائے گی جس میں اس کا کہنا ہے کہ امریکہ بائیولوجیکل ہتھیاروں کی تیاری کے لیے یوکرین کی مدد کر رہا ہے۔

اس اجلاس کی درخواست روس نے دی تھی۔ تاہم روسی الزامات پر مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ روس ایسا اس لیے کر رہا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ممکنہ طور پر خود یوکرین کے خلاف کیمیائی اور بائیو لوکی کل ہتھیار استعمال کر سکے۔

اس سے قبل یوکرین کی صدر زیلنسکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں روس کے الزامات کو مسترد کیا تھا اور روس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ یوکرین کے شہریوں کے خلاف ایسے ہی ہتھیار استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روسی درخواست پر ہونے والے اجلاس کی اطلاع پر اپنے ردعمل میں اقوام متحدہ میں امریکی مشن کی ترجمان نے خبررساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس سے گفتگو میں کہا کہ روس دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے ان کا کہنا ہے کہ روس اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کو غلط اطلاعات پہنچانے کے کیے استعمال کر رہا ہے۔

یوکیرین کے صدر زیلنسکی نے روس کی جانب پر خود پر لگے اس الزام پر ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ یوکرین امریکہ کے ساتھ مل کر کیمیائی ہتھیار بنا رہا ہے۔

یوکرین کے صدر نے ویڈیو پیغام میں کہا مبینہ طور پر، ہم کیمیائی ہتھیار بنا رہے ہیں. یہ مجھے واقعی پریشان کر رہا ہے کیونکہ ہمیں بار بار اس قائل کیا جا رہا ہے۔ اگر آپ روسی منصوبوں کو جاننا چاہتے ہیں۔ یہ دیکھیں کہ روس دوسروں پر کیا(کرنے کا) الزام لگا رہا ہے۔ کیمیائی حملوں کی تیاری کے یہ کیا الزامات ہیں؟ کیا آپ نے کیمیکل سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے؟ امونیا کا استعمال کر کے، فاسفورس کا استعمال کر کے؟ اور کیا تیار کیا ہے آپ نے ہمارے لیے؟ یوکرین کے صدر نے یہ بھی کہا کہ میری سرزمین پر نہ کوئی کیمیائی اور نہ ہی بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار موجود ہیں۔

اپنے خطاب میں یوکرین کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمعرات کو ان کے ملک سے چالیس ہزار افراد کا انخلا ہوا ہے۔ انھوں نے کہ کہ جن علاقوں میں حملے ہو رہے ہیں وہاں ملکی فوج خوراک اور ادویات فراہم کر رہی ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میریوپول اور ولنوواخہ دو نواب مکمل طور پر بند ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here