روس یوکرین میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے، وائٹ ہاؤس

0
236

امریکہ میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جن ساکی کا کہنا ہے کہ‘یوکرین میں روس کیمیائی یا باؤلوجیکل ہتھیار استعمال کر سکتا ہے یا پھر کوئی فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے جس میں یہ ہتھیار استعمال ہوں۔‘

ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انھوں نے روس پر‘جھوٹے الزامات‘ لگانے پر تنقید کی کہ امریکہ یوکرین میں کیمیائی ہتھیار بنا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ‘اب جب روس نے یہ جھوٹے دعوے کیے ہیں، چین نے بظاہر اس پروپاگنڈا کی تائید کر دی ہے اور ہمیں روس کی جانب سے ان ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔‘

اس سے قبل بدھ کے روز روسی وزارتِ دفاع نے کہا تھا کہ یوکرینی فوج نے 80 ٹن امونیا جارخیو کے قریب زولوچیو منتقل کی ہے۔

منگل کو امریکی نائب وزیرِ خارجہ وکٹوریہ نولینڈ نے کانگریس کو بتایا تھا کہ امریکہ یوکرینی حکام کی باؤلوجیکل تحقیقی اداروں کو روسی قبضے میں جانے سے روکنے میں مدد کر رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here