بولان سے نوجوان لاپتہ ، کیلکور میں فوجی چوکیاں خالی کردی گئیں

0
240

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کیلکور سے مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کی کی جانب سے فوجی چوکیوں کے خالی کرنے کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ہے۔

مقامی ذرائع نے سنگر نیوزڈیسک کو بتایا کہ فورسز بڑی تعداد آج بروز پیرکیلکور کے مختلف علاقوں سے چوکیاں خالی کرکے بیس کیمپوں میں چلے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں دشت سبدان میں فورسز چوکی پر بلوچ آزادی پسند مسلح جنگجوؤں کے حملے و 17اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد شنید میں آیا ہے کہ فورسزاہلکارخوف اور ذہنی کوفت کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ پہاڑی ایریاز میں ڈیوٹی دینے سے انکاری ہے۔

پاکستان آرمی کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ تربت اسی سلسلے کی کڑی بتائی جارہی ہے کہ وہ کس طرح ڈرے اور سہمے ہوئے اپنے سپاہیوں کی مورال بلند کرے۔

دریں اثنا ضلع بولان سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عثمان ولد گل محمد کے نام سے ہوئی ہے جنہیں بولان کے علاقے مشکاف سے حراست میں لیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here