ایران معائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات تک رسائی نہیں دے رہا، آئی اے ای اے

0
157
فوٹو بشکریہ اے پی

اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے عالمی ادارے کوابھی تک ایران میں ٹیسا کاراج سنٹری فیوج پارٹس ورکشاپ میں نگرانی کے کیمرے دوبارہ نصب کرنے کے لیے رسائی نہیں دی جارہی ہے حالانکہ یہ اقدام ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان طے شدہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ضروری ہے۔

یہ بات بدھ کوویانا میں قائم آئی اے ای اے کی جاری کردہ دوسری سہ ماہی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ جوہری توانائی ایجنسی کے بین الاقوامی انسپکٹروں کو”ایران کی جوہری تنصیبات میں متعین سیکورٹی حکام کی جانب سے ضرورت سے زیادہ جسمانی تلاشیوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے“۔

وال اسٹریٹ جرنل نے منگل کے روزخبردی تھی کہ ایران نے نطنز میں واقع سینٹری فیوج ورکشاپ میں مہینوں پہلے پیداوار دوبارہ شروع کردی تھی۔اس تنصیب کو جون میں بظاہرتخریب کاری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس حملے میں وہاں نصب بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے کیمروں میں سے ایک تباہ ہوگیا تھا۔اس واقعہ کے بعدایران نے باقی کیمرے بھی ہٹا دیے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here