انڈیا نے 15 اپریل تک تمام سفری ویزے معطل کر دیے

0
459

انڈیا میں حکام کا کہنا ہے کہ 15 اپریل تک تمام عام ویزے معطل کر دیے گئے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکا جا سکے۔

ملک میں اطلاعات کے ادارے پریس انفارمیشن بیورو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 فروری کے بعد انڈیا میں چین، اٹلی، ایران، کوریا، فرانس، سپین اور جرمنی سے آنے والے مسافروں کو کم از کم 14 دنوں تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

ویزے کی معطلی 13 مارچ سے شروع ہو گی جبکہ اس میں سفارتی ویزا یا بین الاقوامی اداروں اور منصوبے کے لیے استعمال ہونے والے ویزوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

انڈیا نے اپنے شہریوں کو ہدایت جاری کہ ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں جبکہ بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو 14 دنوں تک قرنطینہ میں رکھا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here