سعودی عرب نے پاکستان سمیت کئی ممالک کیساتھ سفری پابندی عائد کردی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے وقتی طور پر دنیا کے کئی ایسے ممالک کے ساتھ سفری رابطے منقطع کر دیے ہیں جہاں کورونا وائرس کے مریض موجود ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کی خبر میں سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کے تحت نہ تو سعودی شہری ان ممالک آ جا سکیں، نہ ہی ان ممالک سے آنے والا کوئی بھی شخص سعودی عرب میں داخل ہو پائے گا۔

ان ممالک کی فہرست میں پاکستان،سری لنکا،یورپی یونین کے رکن ممالک،سوٹزرلینڈ،فلپائن،سوڈان اور جنوبی سوڈان،کینیا،جیبوٹی اورصومالیہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی عرب نے اردن کے ساتھ اپنی زمینی سرحدیں بھی مسافروں کے لیے بند کر دی ہیں تاہم مال کی آمد رفت جاری ہے۔

اس فیصلے سے سعودی عرب میں کام کرنے والا فلپائن یا انڈین نژاد طبی عملہ متاثر نہیں ہوگا۔

سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کے 45 مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment