لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے، نصر اللہ بلوچ

0
246

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنزکے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال فروری میں لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات میں ہم سے وعدہ کیا کہ اب لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت وہ خود کریگا۔

اور جن کیسز کو خارج کیا گیا ہے انکا دوبارہ اندراج کیا جائیگا،2018 سے لاپتہ افراد مارچ تک بازیاب ہونگے یا پھر انکے حوالے سے اہلخانہ کو معلومات فراہم کی جائے گی اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی یا پھر انکے اہلخانہ کو 6 ماہ کے دوران معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

لیکن افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال صاحب نے ہم سے کیے گئے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here