ضلع آواران : فوجی آپریشن جاری ، 1شخص لاپتہ ،خواتین کی جبری گمشدگیوں کی اطلاعات

0
824


ضلع آواران کے علاقے پیراندر زیلگ میں پاکستانی فوج کی فوجی آپریشن جاری،ایک شخص لاپتہ ،خواتین و بچوں پر تشدداور عورتوں کی جبری گمشدگیوں کی اطلاعات ہیں۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق آج بروز ہفتہ کوپاکستانی فوج نے ضلع آواران کے علاقے پیراندر زیلگ میں فوجی آپریشن کا آغاز کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران مرد افراد کو گھر وں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بناکر زدوکوب کیا ۔

جس پر خواتین و بچوں نے مداخلت کی تو انہیں بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے کئی خواتین و بچے زخمی ہوگئے ہیں ۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسزنے قادر بخش نامی ایک شخص کو حراست میں لیکر لاپتہ کیاگیاہے ۔

جبکہ کئی خواتین کی جبری گمشدگیوں کی بھی اطلاعات ہیں جنہیں فورسز نے دوران آپریشن تشدد کا نشانہ بناکر زدو کوب کیا اورگاڑیوں میں ڈال کر لے گئے ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسز کے دستے اب بھی علاقے میں موجود ہیں اور آپریشن جاری ہے ۔

یہ ابتدائی رپورٹ ہے مزید تفصیلات آنے تک شامل کئے جائیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here