کراچی بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی

0
219

کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ کے قریب منی ٹرک میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے مواچھ گوٹھ میں گزشتہ رات 9 بج کر 45 منٹ پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 خواتین اور 6 بچے نشانہ بنے۔ دھماکے میں ہلاک افراد کی تعداد 13 ہو گئی ہے جب کہ 7 افراد سول اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

دھماکا منی ٹرک کے اندر ہوا، بدقسمت خاندان لانڈھی شیرپاؤ کالونی سے کرائے پر منی ٹرک لے کر شادی میں شرکت کے لیے بلدیہ ٹاؤن عابد آباد آیا ہوا تھا۔

ابتدائی طور پر اسے سلنڈر دھماکا کہا گیا تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایا کہ ٹرک پر پڑنے والے نشانات سے واضح ہے کہ ٹرک پر حملے میں دستی بم استعمال کیا گیا۔

کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس کے مطابق حملے میں روسی ساختہ دستی بم استعمال کیا گیا تھا جس کا لیور بھی جائے وقوعہ سے مل گیا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد جماعت اسلامی کے رہنما معراج خان سواتی کے اہلخانہ ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمٰن نے اس حوالے سے بتایا کہ دھماکے میں معراج خان سواتی کی اہلیہ، دو سالیاں اور نواسی ہلاک ہوئیں جبکہ معراج سواتی کی بیٹی زخمی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ خاندانی جھگڑا نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔ انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کر کے ملوث عناصرکو سامنے لانے کا مطالبہ بھی کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here