راولپنڈی: فوج کے اسلحہ و گولہ بارود فیکٹری میں دھماکا، 3افراد ہلاک

0
281

راولپنڈی کی تحصیل واہ کینٹ کے علاقے لالہ رخ کے قریب واقع پاکستانی فوج کے اسلحے و گوالہ بارودبنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 3 ملازمینہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق‘پی او ایف واہ کے ایک پلانٹ میں حادثاتی دھماکا ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے ہوا’۔

بیان میں کہا گیا کہ‘دھماکے سے 3 ملازمین ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے’۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ‘زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور جائے وقوع کو کلیئر کردیا گیا ہے’۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ‘پی او ایف کی ٹیکنیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے صورت حال پر قابو پالیا ہے’۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق واہ کینٹ کے علاقے لالہ رخ کے قریب ہونے والے دھماکے سے قریبی گھروں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور شہری خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے سے اب تک 3 افراد ہلاک اور دیگر 7 زخمی ہوئے اور پاکستان آرمی کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو، فائربریگیڈ اور سیکیورٹی اداروں کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکا واہ کینٹ فیکٹری کے اندر ایکسپلوزیو سیکشن میں ہوا ہے۔

دھماکے کے بعد راولپنڈی سے واہ فیکٹری کو جانے والے تمام راستے سیل کردیے گئے ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here