پاکستانی مقبوضہ کشمیرکے آزادی پسند رہنما حبیب رحمان کے گھر پر فائرنگ

0
199

پاکستانی مقبوضہ کشمیرکے آزادی پسند رہنما اور جموں کشمیرپیپلزنیشنل پارٹی(جے کے پی این پی) کے سابق ترجمان حبیب رحمان کے گھر پر فائرنگ سے ایک راہ گیر زخمی، جبکہ ہمسایوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

یہ واقعہ 7جولائی 2021 کو علی الصبح 5 بجے پیش آیا۔

سنگر میڈیا کو مقامی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق موٹر سیائیکل پر سوار دو نا معلوم افراد نے راولپنڈی میں ٹیپو روڈ پر واقع آزادی پسند رہنما حبیب رحمان کے گھرکے داروازے پر اندھا دندفائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

جبکہ فائرنگ سے ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔

کہا جارہا ہے کہ حبیب رحمان اس وقت اپنے فیملی کے ساتھ گھر میں سو رہے تھے۔ فائرنگ کی آواز سن کر وہ باہر نکل آئے اوراس وقت ارد گرد کے رہائشی بھی گھروں سے باہر نکل آئے۔فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ حبیب رحمان حال ہی میں اپنے آبائی شہر باغ آزاد جموں کشمیر سے خاندان سمیت راولپنڈی شفٹ ہوگئے تھے۔جہاں وہ ایک کرائے کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔

حبیب رحمان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں ان کی سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے خفیہ اداروں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملتی تھی۔اوراسے مسلسل مانیٹر اور خاندان کو ہراساں کیا جارہا تھا اسی لئے وہ مجبوراًنقل مکانی کرکے راولپنڈی شفٹ ہوگئے تھے۔

فائرنگ کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی جبکہ گشت پر موجود پولیس نے بھی لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ راولپنڈی پاکستان آرمی کی جنرل ہیڈ کوارٹر ہے اور اس شہر کو محفوظ مانا جاتا ہے۔ہر طرف سیکورٹی اور پولیس کی گشت کے باوجود جب فائرنگ کا واقعہ رونما ہوتا ہے اور پولیس لاعلمی کا ظہار کرتا ہے تو یقینا اس عمل کے پیچھے وہ قوتیں ہونگی جو حبیب رحمان کو ان کی سیاسی سرگرمیوں اور عوام میں شعورو آگہی پھیلانے پر دھمکاتے رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here