نوجوان بلوچ آرٹسٹ صمد عبداللہ انتقال کرگئے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

نوجوان بلوچ آرٹسٹ صمد عبداللہ کا انتقال بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں ہوا۔

وہ کافی عرصے سے معدے کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

صمدعبداللہ کا تعلق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی سے تھا۔اور بطورمصوراورسینڈآرٹسٹ اس نے اپنی ایک شناخت بنائی۔

اس کے فن پارے بلوچی زبان میں چھپنے والی کتابوں اور میگزین کے سرورق کے طور پر شائع ہوتے رہے ہیں۔اورگوادر آر سی ڈی کونسل میں اس کی پینٹنگز کی ایک نمائش بھی ہواتھا جس میں صمد عبداللہ کے کام کو کافی پذیرائی ملی۔ اور اس کے کام سے متاثر ہوکر پسنی سمیت گوادراور دیگر علاقوں میں نوجوان مصوری اور سینڈآرٹ کی جانب مائل ہونے لگے اور ابھی ضلع گوادر سمیت کیچ اور دیگر اضلاع میں شعبہ آرٹ میں ایک بڑی ڈویلپمنٹ ہوگئی ہے جس کی بنیاد یقینا شگراللہ بلوچ اور صمد عبداللہ ایسے فنکار ہیں۔

صمدعبداللہ نے مصوری میں واٹر اورآئل کلر سمیت دیگر میڈیم میں بھی کام کیا اوراسی طرح وہ سینڈآرٹ پر بھی دسترس رکھتے تھے۔ ان کی تخلیقی وفنکارانہ صلاحیت کو ہمیشہ سراہا گیا۔ لیکن بیروزگاری اورپھرمعدے کی کینسر کی مرض کی وجہ سے کافی پریشان اور مایوس رہنے لگے تھے۔

انہوں نے مایوسی و پریشانی کے اس عالم میں اپنی مصوری کا کام بھی چھوڑ دیا کیونکہ وہ کلرز، کاغذاورمصوری کے دیگرآلات لینے کے استطاعت نہیں رکھتے تھے۔

بلوچستان میں اکثر فنکار بیروزگاری اور فن کی ناقدری کی بھینٹ چڑھ کر کسمپرسی کی حالت میں اپنی فن اور زندگی سے ہاتھ دوبیٹھتے ہیں۔

نوجوان بلوچ آرٹسٹ صمد عبداللہ کا انتقال شعبہ مصوری اور سینڈ آرٹ میں ایک بڑا نقصان ہے۔

Share This Article
Leave a Comment