ایران نے یورینیم افزودگی کی شرح 60 فیصد بڑھا دی ہے،اقوام متحدہ

0
180

ایران کے جوہری معاہدے سے متعلق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ جو 30 جون کو سلامتی کونسل کو پیش کی جائے گی میں کہا گیا ہے کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی کی شرح 60 فیصد تک بڑھا دی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی کے لیے نئے سنٹری فیوج لگائے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے پریشان کن اقدامات اٹھائے ہیں اور جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا۔

تہران کے میزائل پروگرام کے بارے میں اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائلوں کا آغاز اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے فرار ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہیکہ کچھ ممالک روس کے تعاون سے مصنوعی سیارے کو لانچ کرنے کے اقدام کو بھی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر واشنگٹن کی واپسی کے امکان کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ ایک ”خوش آئند” اقدام ہو گا۔

اس ماہ کے وسط میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے امریکی ”ایکزیوس” ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ضروری ہے، کیونکہ اس کی عدم موجودگی سے ایران جوہری سرگرمیوں میں اضافہ کردیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران نے معائنہ کاروں کے اختیارات کو محدود کرنے کے لیے حال ہی میں اقدامات اٹھائے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here