تربت اور گچک میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

0
325

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فوجی چوکی پر دستی بم حملہ اور گچک میں فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ

ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں جوان تاک کے مقام پر سرمچاروں نے آج دوپہر ایک بجے قابض پاکستانی فورسز کے ایک گشتی گاڑی اور تین موٹر سائیکلوں کے قافلے پر راکٹوں، اسنائپر اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی حملے کی زد میں آئے اور زخمی حالت میں بھاگ نکلے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ رات9 بجکر پانچ منٹ پر سرمچاروں نے سنگانی سر میں ہسپتال محلہ میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔ دستی بم فوجی چوکی کے اندر گرا جس سے چوکی میں میں موجود اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ عوام پاکستانی فورسز سے دور رہیں۔ ہمارے سرمچار انکو کسی وقت اور کسی بھی مقام پر بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here